How to remove dandruff at home - Health tips in Urdu
How to remove dandruff
بالوں کی خشکی دور کرنے کے گھریلو ٹوٹکے
سردیوں کے موسم میں بہت سارے لوگوں کو بالوں کی خشکی اور سکری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سر میں خشکی کی مندرجہ ذیل وجوہات ہوتی ہے مثلاً
کسی قسم کی الرجی ری ایکشن، زائد عمر، بدلتا موسم، ذہنی تناؤ، مخصوص امراض اور دیگر۔
بالوں کی میں کنگھی نہ کرنا یا اچھی صفائی نہ کرنے سے خشکی تو نہں ہوتی مگر
How to remove dandruff
بالوں کو اکثر صاف نہ کرنے سے خشکی زیادہ نمایاں ہوجاتی ہے۔
آپ کو بازار میں ہزاروں قسم کے شیمپو مل جاتے ہیں جو خشکی ختم کرتے ہیں مگر
آج میں بتاؤں گی کہ گھر میں موجود ایسی چند چیزیں جن سے آپ باآسانی خشکی ختم کرسکتے ہیں
گھریلوں ٹوٹکوں کی تفصیلات ملاحضہ کریں
ایلو ویرا – Aloe Vera
ایلو ویرا کی جیل نکال لیں اور اسے بالوں میں لگاکر ہلکا ہلکا مساج کریں پھر
کچھ وقفے کے بعد سر کو پانی سے اچھی طرح دھولیں
لیموں کا عرق – Lemon juice
لیموں کا عرق دو چائے کے چمچ جتنی مقدار میں لیکر سر پر مالش کریں اور
پھر 3 سے 5 منٹس تک انتظار کرنے کے بعد سر دھولیں
How to remove dandruff
سر دھونےکے بعد ایک چائے کے چمچ لیموں کا عرق لیکر اس کو ایک کپ پانی میں ملائیں
اور بالوں کی جڑوں تک ہلکا ہلکا مساج کریں
ناریل کا تیل – Coconut Oil
بالوں میں ناریل کا تیل لگا کر تین سے پانچ منٹ نرم باتھوں سے مالش کریں اور پھر
ایک گھنٹہ گزر جانے کے بعد سر کو اچھی طرح شیمپو کرلیں۔
اسپرین کی گولیاں – Aspirin Tablet’s
اسپرین کی 2 گولیاں لیکر ان کو اچھی طرح پیس کر شیمپو میں مکس کرلیں
اور یہ شیمپو بالوں میں لگاکر 2 منٹس انتظار کریں پھر سر دھولیں
سیب کا سرکہ – Apple Vinegar
آیک چوتھائی کپ سیب کا سرکہ اور پانی ہموزن لیکر انکا مکسچر بنالیں اور
اس مکسچر سے بالوں میں ہلکا ہلکا مساج کریں پھر تقریباً 15 منٹس کے بعد بالوں کو اچھی طرح دھولیں۔
بیکنگ سوڈا – Baking Soda
بالوں کو گیلا کریں اور پھر بیکنگ سوڈا کی کچھ مقدار لیکر اس کو سر پر لگائیں اور
کچھ منٹ تک انتظار کریں اور پھر سر اکو اچھی طرح دھولیں
زیتون کا تیل – Olive Oil
رات کو سونے سے پہلے زیتون کے تیل کے چند قطروں سے بالوں میں ہلکے ہاتھوں سےمالش کریں
اور پھر سر پر ٹوپی پہن کر سوجائیں، صبح اٹھ کے شیمپو سے بالوں کو دھولیں
follow us on twitter

Comments
Post a Comment