Insomnia in Urdu - Symptoms, Causes, and treatment
Insomnia in Urdu
(meaning in urdu)
کا مطلب ہے نیند نہ آنا یعنی کہ بے خوابی
آجکل بہت سے نوجوان اور بوڑھے اس مسئلے کا شکار ہیں
بے خوابی کے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان حل
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی
کیا آپ بھی رات کو بستر پر لیٹ کر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور نیند نہیں آتی؟
تو اس کا حل بہت آسان ہے۔
امریکا میں ایک طبی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے۔
واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ
دن کے وقت کمرے سے باہر روشنی میں زیادہ وقت گزارنارات کو
اچھی نیند کے حصول میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران کالج کے 507 طالبعلموں کو شامل کیا گیا تھا اور دریافت ہوا کہ
دن میں زیادہ وقت کمروں کے اندر خود کو بند رکھنا بے خوابی کا شکار بناسکتا ہے یا
نیند کا دورانیہ کافی حد تک کم کرسکتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران تمام لوگوں کو ٹریکر پہنائے گئے تھے تاکہ
جسمانی سرگرمیوں اور روشنی میں رہنے کے وقت کا اندازہ لگایا جاسکے۔
تحقیق کے دوران چاروں موسموں کے ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا۔
محققین نے مزید کہا بے خوابی کے مسئلے سے بچنے کا ایک اور آسان حل یہ ہے کہ
صبح کے وقت چہل قدمی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ اپنے دن کا کچھ وقت سورج کی روشنی میں گزارتے ہیں تو
جسم کا اندرونی نظام بہتر ہوتا ہے اور یہ اچھی نیند حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ اس تحقیق میں نوجوان افراد کو شامل کیا گیا تھا مگر
اس تحقیق کے نتائج کا اطلاق ہر عمر کے افراد پر ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ سورج کی روشنی انسانی جسم پر
مصنوعی روشنی کے مقابلے میں بہتر اثرات مرتب کرتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس تحقیق کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل آف پینل ریسرچ میں شائع ہوئے۔

follow me on Twitter

Comments
Post a Comment