Health Tips in Urdu - How to make Pomegranate Tea

Health Tips in Urdu

Health Tips in Urdu

بسم اللہ الرحمن الرحیم اسلام علیکم

آج میں آپکو انار کے چھلکے کے فوائد کا دوسرا حصہ بتانے جارہی ہوں اگر آپ نے

انار کے چھلکے کے فوائد سے متعلق میرا پہلا آرٹیکل نہیں پڑھا تو میں اسکا لنک نیچے دے رہی ہوں

طبی لحاظ سے انار کے اور انار کے درخت کی ہر چیز کارآمد ہے ساتھ ہی یہ

پیٹ کے کیڑوں کے لیے انار انتہائی مفید ہے اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا

کہ انار چھلکے سمیت کھایا کرو کیونکہ اس میں جراثیم مارنے کی طاقت زیادہ ہوتی ہے

ہم میں سے اکثر لوگ انار کھانے کے بعد چھلکے پھینک دیتے ہیں لیکن

میرا یہ آرٹیکل پڑھنے کے بعد آپ انار کے چھلکے کبھی نہیں پھینکیں گے

Anar ke chilke ka powder – Health Tips in Urdu

سب سے پہلے تو میں آپ کو انار کے چھلکوں کا سفوف بنانے کا طریقہ بتاتی ہوں

بہت ہی آسان طریقہ ہے انار کے دانے نکالنے کے بعد چھلکوں کو اچھی طرح خشک کرلیں

جب خشک ہوجائیں تو انہیں گرائنڈر سے پیس لیں پیسنے کے بعد کسی ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں

یہاں پر میں آپ لوگوں سے کہنا چاہوں گی اگر آپ کو کوئی مسئلہ نہیں بھی ہے تو پھر بھی

آپ انار کے چھلکے خشک کر کے اس کا سفوف بنا کر اس کو ضرور محفوظ کریں

کیونکہ وقتاً فوقتاً آپ کو اسکی ضرورت پیش آسکتی ہے

Mouth ulcer treatment in urdu

انار کا سفوف بہترین جراثیم کش ماؤتھ واش ہے آپ کے گلے خراب ہیں مسوڑے سوجھے ہوئے ہیں

مسوڑھوں سے خون آتا ہے منہ میں چھالے نکلے ہوئے ہیں یا منہ سے بدبو آتی ہے

تو ایک چمچ سفوف آدھا گلاس پانی میں ڈال کر اسکے غرارے کریں

آپ کو درد سے فوری نجات مل جائے گی ان شاء اللہ

How to make Toothpaste at home?

اب میں آپ کو ٹوٹھ پیسٹ بنانے کا طریقہ بتاتی ہوں اس میں ہمیں چار چیزیں چاہیے

انار کا سفوف لینا ہے اور دوسرے نمبر پر اخروٹ کے چھلکوں کو پیس لینا ہے اور

تیسرے نمبر پر آپ نے کالی مرچ لینی ہے اور چوتھے نمبر پر آپ نے نمک لینا ہے

یہ ساری چیزیں آپ نے برابر مقدار میں لے کر ان کو اچھی طرح مکس کر لینا ہے

آپ کا ٹوتھ پاؤڈر تیار ہے یہ پاؤڈر کسی بھی عام ٹوتھ پیسٹ یا پاؤڈر کے مقابلے میں

دانتوں کی صفائی اور سانسوں کو مہکانے کیلئے بہت ہی مفید اور زبردست ہے

اگر آپکے مسوڑوں سے خون نکلتا ہے جسے پائیوریا بھی کہتے ہیں یا

آپ کے منہ سے بدبو آتی ہے تو یہ پاؤڈر آپ کے منہ کے لئے بہت ہی زبردست چیز ہے

Hairfall treatment at home

دوسرے نمبر پر میں آپ کو ایک نسخہ بتاتی ہوں کہ اگر آپ کے بال گرتے ہیں تو آپ ایک انڈا لیں تھوڑا سا دہی لیں، انار کا سفوف اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اس کا پیسٹ بنا لیں

پیسٹ بنانے کے بعد اس کو بالوں میں لگائیں پندرہ سے بیس منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر بالوں کو دھولیں آپ نے بالوں کو شیمپو سے نہیں دھونا بلکہ صرف پانی سے ہیں آپ نے بالوں کو دھونا ہے

Anar ke chilke ka kahwa – انار کے چھلکے کا قہوہ

اب میں آپکو انار کے چھلکوں کی چائے بنانے کا طریقہ بتاتی ہوں

یہ چائے جلد کو تروتازہ رکھتی ہے دل کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے نظام دوران خون کو بہتر کرتی ہے حتیٰ کہ کینسر جیسی موذی بیماری سے تحفظ فراہم کرتی ہے

انار کے چھلکوں کی چائے بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے انار کا سفوف جو آپ نے پہلے بنایا ہوا ہے اس کا ایک چمچ لینا ہے پانی آپ نے ڈیڑھ کپ لینا ہے پانی میں ایک جمع سفوف ڈال کر اس کو بوائل کریں

پانی جب ایک کپ رہ جائے تو پانی کو صاف کر لیں پانی فلٹر کرنے کے بعد یعنی پانی کو چھاننے کے بعد اس میں آپ نے ایک چمچ شہد اور چند قطرے لیموں کے ڈالنے ہیں

لیموں کے پانچ سے چھ قطرے آپ نے اس میں ڈالنے ہیں اس سے زیادہ بھی ڈال سکتے ہیں آدھا لیموں بھی ڈال سکتے ہیں اپنے مزاج کے مطابق آپ اس کو استعمال کرسکتے ہیں

اس میں لیموں کا رس نچوڑنے کے بعد آپ کا مشروب تیار ہے اس کو آپ نوش کریں مشروب کو آپ روزانہ استعمال کریں یہ چائے آپ کے نظام انہضام کو درست کرے گی قبض اور بدہضمی کا شکار لوگ اسے ضرور استعمال کریں

بہتر یہی ہے کہ اس کو صبح نہار منہ استعمال کریں ویسے آپ لوگ اس کو کھانے کے درمیان بھی استعمال کرسکتے ہیں

follow my account on (Twitter) for latest update

Comments

Popular posts from this blog

Insomnia in Urdu - Symptoms, Causes, and treatment

Moral Urdu story of a poor girl and a rich man