Anar Ke Fayde - Amazing Health and Skin Benefits of Pomegranate

Anar Ke Fayde

Anar Ke Fayde

انار ایک ایسا پھل ہے جسے بچے ہوں یا بوڑھے سب ہی بڑے شوق سے کھاتے ہیں

انار کے بے شمار فائدے ہیں

یہ بھی کیلوں کی طرح ایک ایسا پھل ہے جس کو چھیل کر اس کا چھلکا

پھینک دیا جاتا ہے جو کہ سراسر غلط ہے

یہ آرٹیکل انار کے چھلکوں کہ اوپر لکھا جارہا ہے، اسکے علاوہ ایک آرٹیکل کیلوں کے چھلکوں پر

بھی لکھا جا چکا ہے اگر آپ نے نہیں پرھا تو وہ پڑھ آئیں پھر یہ پڑھیں اسکا لنک

Anar Ke Fayde

آئیے اب بات کرتے ہیں انار پر.؛ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کو ہم بےفائدہ سمجھتے ہیں

یا پھر ہم انکی افادیت کا معلوم نہیں ہوتا کہ کیا وہ واقعی اتنی افادیت رکھتا ہے

آج ہم آپکو کچھ ایسی ہی افادیت بتانے جارہے ہیں

انار تو آپ کھاتے ہی ہیں اور اسکا جوس بنا کر بھی بڑے شوق سے پیتے ہیں لیکن

آپ پورے انار اور ساتھ ساتھ اسکے چھلکے سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں

varieties of pomegranate in pakistan

انار کی کتنی اقسام ہیں؟

Anar Ke Fayde
Anar Ke Fayde

Anar Ke Fayde

دوستوں انار کی تین اقسام ہیں جو ذائقے کے لحاظ سے مختلف ہیں، انار ترش، انار شیریں اور

انار منجوش یعنی کھٹا میٹھا، یہ تین اقسام انسانی صحت کے لیے بے حد مفید اور غذائی سے بھرپور ہیں

انار میں کون کون سی غذائیت پائی جاتی ہیں؟

Benefits of Pomegranate in urdu

انار کے چھلکے کے فوائد

اللّٰہ تعالٰی نے انار میں بہت سے فوائد رکھے ہیں انار ایک مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے

جس میں فائبر، وٹامن، پروٹین اور پوٹاشیئم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے

ہم لوگ انار بڑے شوق سے کھاتے ہیں اسکا جوس پی رہے ہوتے ہیں لیکن چھلکا ہم پھینک دیتے ہیں

جب بھی آپ انار کھائیں لیکن چھلکے کو ہر گز نہ پھینکیں

انار کے چھلکے کے اندر جو سفید سی پتلی جھلی ہوتی ہے اسے بھی سنبھال کر رکھیں

وہ بھی آپکے بہت کام آنے والی ہے آئیے اسکے فوائد جانتے ہیں

throat infection treatment in urdu

موسم تبدیل ہوتا ہے تو آپ نے دیکھا ہوگا بہت سے لوگوں کا گلہ پکڑا جاتا ہے ، گلہ خراب ہوجاتا

، خراش ہوجاتی ہے یا بیٹھ جاتا ہے جن کو ٹانسلز کا مسئلہ ہے انکو بہت تکلیف ہوتی ہے

انار کے چھلکے کے فوائد

انار کا چھلکا لیکر ایک گلاس پانی میں اچھی طرح پکانا ہے اتنا پکانا ہے کہ

پانی ابال لینا شروع کردے اب اچھی طرح پکاکر پانی کو نیم گرم کرلیں اور اچھی طرح

غرارے کریں ایسا کرنے سے آپکو گلے کی جو بھی تکلیف ہوگی اس سے انشاءاللہ دور ہوجائے گی

pimples treatment at home in urdu

اس کے چھلکے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے ایک انار کا چھلکا لیکر اسکو چھاؤں میں

اچھی طرح سکھا لینا ہے جب چھلکا مکمل سوکھ جائے تو اس کو پیس کر پاؤڈر بنالیا ہے اور

شیشے کا جار لےکر اس میں محفوظ کرلینا ہے

اب آپ نے جو انار کے چھلکے کا پاؤڈر بنا کر رکھا ہے اس میں عرقِ گلاب ملا کر اپنے چہرے پر جہاں کیل مہاسے ہیں وہاں پر بیس منٹس کےلیے لگائیں یہ عمل کرنے سے کچھ ہی دنوں کے اندر آپکے کیل مہاسے ختم ہوجائیں گے اور ساتھ انکے نشانات بھی ختم ہوجائیں گے انشاء اللّٰہ

Anar Ke Fayde

Benefits of Pomegranate in urdu

face dryness treatment in urdu

سردیوں میں بہت سے لوگوں کی جلد خشک ہوجاتی ہیں اور جھریاں نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں اس کےلیے آپ نے جو انار کے چھلکے کا پاؤڈر بنارکھا ہے اس میں خالص دودھ ڈال کر اچھی رح مکس کرلیں کوشش کریں کہ تھوڑا سا گھنا پیسٹ بنے

face wrinkles treatment in urdu

پھر آپ نے اس پیسٹ کو فیس ماسک کے طور پر استعمال کرنا ہے یہ ماسک آدھا گھنٹہ لگا رہے اسکے بعد چہرے کو اچھی طرح واش کرلیں اس ٹوٹکے کو استعمال کرنے سے آپکی جلد انتہائی نرم و ملائم اور پرکشش ہوجانے کے ساتھ ساتھ خشکی بھی ختم ہوجائے گی

اس سے آپ کے چہرے کی جھریاں بھی آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہوجائیں گی یہ فیس ماسک آپ نے ہفتے میں تین بار استعمال کریں اگر جلد زیادہ خشک رہتی ہو تو روزانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں

اسکے علاوہ اس پاؤڈر میں آپ دودھ اور کافی مکس کر لیں تو یہ آپ کا بہترین باڈی سکرب بن جائے گا اور یہ آپکی مردہ جلد میں جان ڈال دے گا اسکے علاوہ یہ ڈارک ایریاز کو ختم کرنے کےلیے زبردست چیز ہے

arthritis treatment in urdu

آجکل اکثر بچیوں میں ہڈیوں کی کمزوری ہوجاتی ہے اسکے علاوہ بچوں میں جوڑوں کا درد اور گھٹنوں کا درد رہتا ہے تو اس میں بھی انار کا چھلکا آپ کیلیے زیردست گھریلو ٹوٹکے کے طور پہ کام کرے گا

آپ نے ایک درمیانہ سائز کے انار کا چھلکا اتار لینا ہے اب اس چھلکے کو ایک گلاس پانی میں اتنا پکائیے کہ پانی آدھا رہ جائے اب اس پانی میں آپ نے ایک لیمن نچوڑ لینا ہے اور تھوڑا سا کالا نمک ڈال کر رکھ لیں

رات کو سونے سے پہلے آپ نے یہ پانی پی لینا ہے اس سے آپکو مکمل ہڈیوں کے اور جوڑوں کے درد سے نجات مل جائے گی انشاء اللہ

body weakness treatment in urdu

اب آپ نے ایک ثابت انار لینا ہے یعنی کہ انار کا چھلکا نہیں اتارنا، اب اسکو پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکائیں جب یہ بہت اچھی طرح پک جائیں تو اس میں حسبِ ضرورت سونف اور ادرک ڈالنی ہے ان سب کو اچھی طرح پکانا ہے جب تمام چیزیں اچھی طرح نرم ہوجائیں

آپ نے اس کو ململ کے کپڑے سے چھان لینا ہے اور حسبِ ضرورت شہد ملا کر رکھ لینا ہے آپکا زبردست غذائیت اور وٹامنز سے بھرپور انرجی ڈرنک تیار ہوگیا ہے

یہ انرجی ڈرنک بچوں اور بوڑھوں کو روزانہ ایک چمچ دینا ہے یہ بچوں اور بوڑھوں میں کمزوری ختم کرنے کا بہترین انرجی ڈرنک ہے اسکا روزانہ استعمال کرنے سے آپکی قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوگا اور خون کی کمی بھی پوری کریگا

انار انسانی صحت کےلیے بہت ہی زبردست اور مفید پھل ہے اس لیئے تو کہتے ہیں کہ ایک انار سو بیمار

Follow us on twitter

Comments

Popular posts from this blog

Insomnia in Urdu - Symptoms, Causes, and treatment

Health Tips in Urdu - How to make Pomegranate Tea

Moral Urdu story of a poor girl and a rich man