Benefits of Banana and Banana Skin - Amazing Information
Benefits of Banana
السلام و علیکم
میں آپ سے آج کیلے کے چھلکے سے ایسی آسان اور کارآمد ٹپس شیئر کرنے جارہی ہوں
جو شاید ہی آپکو کسی نے بتائیں ہونگی کیلے کے چھلکے کی یہ
کیلے کے چھلکے کو 20منٹس کےلیے پانی میں بھگوئیں اور اسکے کمالات دیکھیں
کیلا ایسا پھل ہے جسے بچے ہوں یا بڑے بہت شوق سے کھاتے ہیں اور یہ پھل تقریباً
ہر موسم میں دستیاب ہوتا ہے اندازے کے مطابق کیلے کا چھلکا استعمال میں نہیں لایا جاتا
بلکے پھینک دیا جاتا ہے یقیناً آپ بھی ایسے ہی کرتے ہوں گے
اور عرض ہے کہ کیلا کھانے کے بعد اسکا چھلکا ہرگز نہ پھینکیں بلکہ اپنے استعمال میں لائیں
اب بات کرتے ہیں کہ کیلے کے چھلکے کو آپ نے کیسے استعمال میں لانا ہے اور
اس کو استعمال کرکے آپ کونسے پانچ بڑے فوائد حاصل کرسکتے ہیں
کیلے کے فوائد جاننے کےلئے مکمل پڑھیں
Benefits of Banana
کیلے کے چھلکے کی یہ ٹپس اور فوائد جاننے کہ بعد آپ
کیلے کے چھلکے کا استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
Weight loss tips in urdu
کیلے کے چھلکے کو پھینکیں نہیں بلکہ دو کپ پانی میں بھگو کر آدھے گھنٹے کےلیے رکھ دیں
خیال رہے آپ نے کیلے کے چھلکوں کو اچھی طرح دھو کر مٹی وغیرہ صاف کرکے استعمال میں لانا ہے
اس پانی کو استعمال کیسے کرنا ہے اور اسکے فوائد کیا ہیں جانیے یاد رہے کہ
اس پانی سے آپکو پانچ بڑے فوائد حاصل ہونگے جو ہرکسی کی روزمرہ کی ضرورت ہے
اسکا پہلا فائدہ یہ ہے کہ ان کے ذریعے آپ پانی کو صاف کرسکتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ
وہ پانی جس میں کیلے کے چھلکے بگھو کر رکھے جاتے ہیں ایک دم صاف اور شفاف ہوتا ہے
اس لیئے اگر گھر کے واٹر ٹینک میں گندگی جمع ہوچکی ہو یا پانی صاف نہ ہورہا ہو تو
یہ کیلے کے چھلکوں کا پانی ٹینک میں ڈال دیں تو سارا پانی صاف ہوجائے گا
اس کا دوسرا فائدہ وزن کی کمی کرنے کا ہے اگر آپ اپنا وزن کم کرنے کیلیے
مختلف اقسام کی چائے پیتے رہتے ہیں لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا تو آج آپ
کیلے کے چھلکوں کی چائے بنانا سیکھیں اور تقریباً تین ماہ کے اندر اپنی فالتو چربی سے چھٹکارا پائیں
Benefits of Banana
اسکا طریقہ یہ کہ وہ پانی جسم میں آپ نے کیلے کے چھلکے بھگو کر رکھے ہیں
اس پانی کو بوائل کرلیں اور ایک چٹکی سونٹھ کا پاؤڈر ڈال کر
اس کو دن میں صرف دو مرتبہ استعمال کریں اور اسکے حیران کُن فوائد دیکھیں
Acne treatment in Urdu
کیلے کے پانی کا تیسرا طریقہ چہرے کے کیل مہاسوں اور چھائیوں کا خاتمہ ہے
اگر آپ اپنی جلد کو صاف شفاف بنانے کےلیے بہت سی مہنگی کریمیں اور ٹوٹکے استعمال کرچکے ہیں
لیکن فائدہ نہیں ہوا تو
اب کیلے کے چھلکوں کا یہ پانی استعمال کریں اور اپنی جلد کو تروتازہ اور صاف بنائیں
اسکے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ وہ پانی جس میں آپ نے کیلے کے چھلکے بھگو کر رکھے ہیں
اس میں ایک چمچ سوڈا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور
Benefits of Banana
اس پانی کو چہرے کے ان جگہوں پر لگائیں جہاں نشانات ہیں اور اسکو تقریباً پندرہ منٹ تک کےلیے چھوڑدیں
اور ٹائم گزرنے کے بعد صاف روئی لیکر اسکو پانی میں بھگوئیں اور اس سے اپنے چہرے کو صاف کرلیں
دوستو یہ طریقہ رات کو استعمال کریں اس سے رزلٹ اچھا ملے گا کیونکہ رات کو ایک تو
آپ پرسکون ہوتے ہیں دوسرا جلد بھی ریلیکس ہوتی ہے اس طرح یہ کیلے
اور نمک کا آئرن والا پانی جلد کو ریلیکس کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
Wash and Clean Kitchen Utensils
دوستو اسکا چوتھا فائدہ یہ ہے کہ یہ ایک کلینر(صفائی) کا کام کرتا ہے
کلینر میں کیونکہ آئرن کی کافی مقدار ہوتی ہے اس لیئے یہ اچھی طرح صفائی کرنے میں کام آتا ہے
ایسے برتن جن پر جمی ہوئی میل کچیل کیمیکل ڈیٹرجنٹ سے بھی صاف نہ ہورہی ہو تو
کیلے کے چھلکوں کا یہ بھیگا ہوا پانی اس میں ڈال کر پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں
اور نیم ٹھنڈا ہونے پر ایک کپڑے سے برتن کو اچھی طرح صاف کرلیں
اس سے برتن پر جمی ہوئی میل کچیل بالکل صاف ہوجاتی ہے
Fungus treatment in urdu
اسکا پانچواں بڑا فائدہ ناخنوں میں فنگس کی صفائی ہے کچھ لوگوں کے ناخنوں میں فنگس لگ جاتی ہے
اور اس میں پانی رسنا شروع ہوجاتا ہے جس کےلیے آپ مختلف اقسام کی دوائیں تو استعمال کررہے ہونگے اب
کیلے کے چھلکوں کی یہ ٹپس استعمال کریں اور فنگس سے نجات پائیں
دوستو اسکے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ کیلے کے چھلکوں کا پانی لیں اور اس میں
ادرک کے پاؤڈر(سونٹھ) کی ایک چمچ مکس کریں اور اسکو فنگس والے ناخنوں پر لگاکر پٹی باندھ لیں اور
پندرہ منٹ کے بعد اسکو گلاب کے عرق سے صاف کرلیں اسی طرح اس طریقہ کو روزانہ اپنائیں
انشاء اللہ بہت جلد آپ کے ناخنوں میں لگی فنگس ختم ہوجائے گی اور ناخن صاف ستھرے ہوجائیں گے
دوستو یہ تو تھے کیلے کے چھلکے کے فوائد اور اب
آپکو بتاتے ہیں کہ روزانہ ایک کیلا کھانے کے کیا فوائد ہیں
benefits of eating banana in urdu
ماہرین کے مطابق روزانہ صرف ایک کیلا کھانا صحت کےلیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے
ماہرین کے مطابق ایک کیلے میں 422ملی گرام پوٹاشیم ہوتی ہے جوکہ
دن بھر کےلیے جسم کو درکار مقدار کا 12فیصد بنتا ہے
انسانی جسم کو اپنے افعال کےلیے پوٹاشیم کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے
یہ منرل مسلز اعصابی نظام کھانے میں موجود غذائیت کو خلیات تک پہنچانے دل کی دھڑکن کو
ریگولیٹ کرنے اور جسم میں نمکیات کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
جسم میں پوٹاشیم کی کمی ہائی بلڈپریشر اور گردوں میں پتھری بن جانے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے
اسکی کمی سے جسمانی طور پر کمزوری اور تھکاوٹ کا مسئلہ بھی درپیش آسکتا ہے
پوٹاشیم دل کےلیے انتہائی قیمتی منرل ہے مختلف رپورٹس کے مطابق پوٹاشیم والی غذاؤں کا استعمال
بلڈپریشر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور
فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے
Benefits of Banana
پوٹاشیم دل پر تناؤ بڑھانے والے سوڈیم کو پیشاب کے راستے خارج کرتا ہے
جس سے دل کو نقصان پہنچنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے
ماہرین کے مطابق ایک درمیانے کیلے میں تین گرام فائبر موجود ہے جوکہ
روزانہ درکار مقدار کا 10فیصد ہے کیلوں میں پری بائیوٹک بھی موجود ہے
جو فائبر کی ہی ایک قسم ہے جس سے میدہ میں فائدہ مند بیکٹیریا کی مقدار بڑھانے مدد ملتی ہے
یہ بیکٹیریا ہاضمہ کو بہتر کرنے موسمی نزلہ زکام کا دورانیہ کم اور جسمانی وزن کو کم کرنے میں
مددگار ثابت ہوتا ہے ماہرین کے مطابق کیلا جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا
کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی قسم کا وزنی کام یا ورک آؤٹ کرنے کے بعد
کیلا کھانا کیوں ضروری ہے اگر نہیں تو جانیے
ورزش یا ورک آؤٹ کے بعد جسم میں سیال کی مقدار کو ریگولیٹ کرتا ہے
یہی وجہ ہے کہ جسم بنانے کے خواہش مند افراد کو کیلوں کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے
ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ ورک آؤٹ یا وزنی کام سے قبل کیلا کھا لینا فائدہ پہنچاتا ہے کیونکہ
اس میں موجود قدرتی مٹھاس جسمانی توانی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے
ایک تحقیق کے مطابق کیلوں میں موجود اجزاء جسمانی کارکردگی کو بڑھانے کےلیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں
دوستوں آج آپکو کیلے اور کیلے کے چھلکوں کے فوائد معلوم ہوگئے ہیں تو آج سے
کیلا کھانا اور کیلے کے چھلکوں کو استعمال میں لانا شروع کردیں
following us on twitter

Comments
Post a Comment