Urdu Story Last stage of cancer - an Interesting Story

Urdu Story

Urdu Story

یہ واقع پاکستان کے صوبہ سندھ کے ایک گاؤں کا ہے

صوبہ سندھ کا ایک چالیس سالہ نوجوان کا تعلق ہندو گھرانے سے تھا

اسکو کینسر کا مرض لاحق ہوا تو اپنا علاج کروانے شہر گیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک کرنے کے بعد

اسے بتایا کہ آپ نے بہت دیر کردی ہے اور لاعلاج کہہ کر زندگی خوشی سے گزارنے کا مشورہ دیا

اور کہا کہ آپ زیادہ سے زیادہ ایک ماہ تک زندگی رہ سکتے ہیں کیونکہ

آپ کے مرض نے آخری سٹیج پہ پہنچ کر آپ کو قبر تک لا کھڑا کیا ہے

وہ نوجوان ہارے ہوئے جواری کی طرح اپنے کمرے میں داخل ہوا

اور بیڈ پر لیٹ کر سوچ میں گم ہوگیا کہ اب میں کچھ ہی دنوں کا مہمان ہوں.

اسکی بیوی اسکے ساتھ پیار محبت کی باتیں کرنے لگی لیکن میاں کی عدم دلچسپی بھانپ گئی

اصرار کرنے پر شوہر نے بتایا کہ اسکو بلڈ کینسر ہے جو آخری سٹیج پر ہے

بیوی نے یہ سُنا تو مسکرا کر بولی کہ آپ ایسے ہی پریشان ہورہے ہیں

بلڈ کینسر بھی بھلا کوئی بیماری ہوتی ہے میں آپ کو ایک ایسی چیز پلا سکتی ہوں

Urdu Story

جس کے پینے سے آپ مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے لیکن میرے ساتھ ایک وعدہ کرنا ہوگا

کہ آپ جب بھی صحتیاب ہونگے تو جو میں آپکو کہوں گی

وہ آپکو کرنا پڑے گا چاہے آپ کی رضا ہو یا نہ ہو

اسکی بیوی نے کہا کہ بولیے کیا آپ تیار ہیں؟

شوہر حیران ہوا کہ جس بیماری کا علاج دنیا کے کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں

اسکا علاج میری بیوی کے پاس کیسے آگیا اسکے ہاتھ کونسا آلہ دین کا چراغ لگ گیا ہے

شوہر نے نہ چاہتے ہوئے بھی وعدہ کرلیا

بیوی نے کہا ٹھیک ہے آپ یہیں ٹھہریں میں ابھی کچھ کام کرکے آتی ہوں

کچھ لمحوں کے بعد اسکی بیوی آئی تو اسکے ہاتھ میں ایک جگ تھا

Urdu Story

اسنے کرسی پر بیٹھ کر شوہر کو کہا کہ آپکو جب بھی پیاس لگے

آپ نے اسی جگ میں سے پانی پینا ہے اور دوسرا کوئی پانی نہیں پینا

اسکے شوہر کو جب بھی پیاس لگتی تو بیوی کے دیئے ہوئے جگ میں سے پانی پیتا

جوکہ اسکی بیوی روز اس جگ میں پانی بھر کر رکھتی تھی بیوی کو ناجانے کیا اعتماد تھا کہ

اسکے شوہر کے آخری سٹیج کے کینسر کی ذرا بھی فکر نہیں تھی

اور وہ کینسر کو کوئی مرض ہی نہیں سمجھ رہی تھی

اسکے شوہر کو رہ رہ کر خیال آرہا تھا کہ ایک مہینے کے بعد وہ مرجائے گا اور

زندہ رہنے کے کوئی چانس نہیں کچ دن گزرنے کے بعد اس نوجوان نے خود میں واضع تبدیلیاں محسوس کیں

ایک ماہ گزر گیا تو وہ حیران ہوا ڈاکٹر نے تو کہا تھا کہ

وہ زیادہ سے زیادہ ایک ماہ تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن وہ خود کو صحت مند محسوس کرنے لگا

جب اس شخص نے لیبارٹری جاکر ٹیسٹ کروایا تو یہ سن کر حیران رہ گیا کہ

اسکا بلڈ کینسر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اور وہ اب بالکل صحتیاب ہوچکا ہے

وہ شخص رپورٹس لیکر حیرانگی کے عالم میں دوسری لیبارٹری گیا تاکہ

اپنا شک دور کرسکے لیکن وہاں بھی یہی جواب ملا کہ آپکو کینسر سے مکمل نجات مل چکی ہے

اس نوجوان نے چار الگ الگ لیب سے ٹیسٹ کروایا لیکن وہاں بھی رپورٹس بالکل درست تھیں

وہ نوجوان دوڑ کر گھر آیا اور خوشی سے بیوی کو کہا کہ اسکے پانی نے تو کمال کردیا

اس پانی کے پینے کے بعد خود کو مکمل طور پر صحت مند محسوس کررہا ہے

اور لیب کی رپورٹس کیمطابق کینسر سے مکمل نجات مل چکی ہے

اگلے روز بیوی نے میاں کو وعدہ یاد دلایا تو شوہر نے کہا بالکل میں اپنی بات پہ قائم ہوں

آپ بولیں میں ہر وعدہ پورا کرنے کو تیار ہوں،، بیوی نے کہا کہ آپ مسلمان ہوجائیے

یہ سن کر شوہر پر جیسے بجلی ٹوٹ پڑی ہو اسکو ایک جھٹکا لگا اور

بیوی سے مخاطب ہوا تمہارا دماغ تو ٹھیک ہے تم نے یہ الفاظ کیسے کہے

تمہاری اتنی جرأت مجھے مسلمان بنانے کی،، اور کہا کیا تم مسلمان ہو؟

Urdu Story

بیوی بولی ہاں میں مسلمان ہوں

شوہر نے کہا لیکن مجھے بتایا گیا تھا کہ تم ہندو ہو اور تمہارا سارا خاندان ہندو ہے

پھر تم کیسے مسلمان ہوئی؟ یہ کیا ماجرہ ہے میری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا

بیوی نے کہا پہلے آپ اپنا وعدہ پورا کیجئے اگر آپ وعدہ پورا کریں گے تو میں سب بتادوں گی

ورنہ کچھ نہیں بتاؤں گی

شوہر نے کچھ ٹائم سوچنے کے بعد بیوی سے کہا کہ ٹھیک ہے میں مسلمان ہونے کو تیار ہوں

اسکے شوہر نے غسل کیا اور بیوی نے پاس بٹھا کر کہا پڑھیے  اس نوجوان نے کملہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

بیوی نے کہا جب میں چھوٹی تھی اور سکول جایا کرتی تھی تو اسوقت

میری ایک کلاس فیلو تھی جو کہ مسلمان تھی ہم دونوں میں بہت گہری دوستی تھی

سکول کے بعد میں اسکے گھر جاتی اور دونوں مل کر سکول کا کام کرتیں

وہ روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرتی تو میں بھی پاس بیٹھ جاتی

قرآن پاک آہستہ آہستہ میرے دل میں اُترنے لگا یوں ایک دن

اللہ پاک نے میرے دل پہ کرم کی نگاہ فرمائی تو میں

پندرہ سال کی عمر میں چوری چھُپکے سے مسلمان ہوگئی

میں مسلمان ہوکر خود کے اندر تبدیلی محسوس کرنے لگی

Urdu Story

قرآن پاک بڑھے بنا مجھے چین نہیں آتا تھا جب آپ کے ساتھ شادی ہوئی تو یہاں بھی

چوری چھُپکے سے قرآن پاک پڑھتی رہتی ہوں زندگی کے اتنے سال آپ سے اپنا ایمان چھُپائے رکھا اور

کبھی یہ ظاہر بھی نہیں ہونے دیا کہ میں مسلمان ہوں

بالآخر آپ بیمار ہوگئے اور جب دوائیوں نے کام کرنا چھوڑ دیا

مجھے اس بات کا مکمل یقین تھا کہ جہاں دوائیں کام نہیں کرتیں وہاں دعائیں اور

اللہ پاک کا کلام کام آتا ہے یہ قرآن سینے کی بیماریوں کےلیے دوا ہے یہی

اللہ پاک کا فرمان ہے کہ مومن کبھی مایوس نہیں ہوتا کیونکہ اللہ مشکل کے بعد آسانی فرماتا ہے

جب آپ زندگی سے نااُمید ہوئے اور خود کو مرنے کے قریب پایا تو میں نے

سورۃ رحمان پڑھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے آپکو پلاتی رہی اور مجھے اپنے اللہ پہ مکمل یقین تھا

کہ میرا ربّ آپکو شفاء نصیب فرمائے گا اور یوں اللہ پاک نے آپکو نئی زندگی دےدی..؛

میرے دوستوں ہم مسلمان ضرور ہیں لیکن قرآن پاک کو بھلا بیٹھے ہیں اور

قرآن پاک کی برکتوں سے خود کو محروم کرلیا ہے، ہمیں تو چاہیے تھا کہ

ہم صرف اللہ سے امید رکھتے لیکن ہم نے اپنی امیدیں لوگوں سے وابستہ کرلیں ہیں

اللہ پاک ہمیں کامل ایمان عطا فرمائے اور شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

follow us on twitter

Comments

Popular posts from this blog

Insomnia in Urdu - Symptoms, Causes, and treatment

Health Tips in Urdu - How to make Pomegranate Tea

Moral Urdu story of a poor girl and a rich man