Sultan Mahmud Ghaznavi recited which Darood Sharif? Informative Urdu article

Sultan Mahmud Ghaznavi

Sultan Mahmud Ghaznavi

سلطان محمود غزنوی رح بڑے صالح، پرہیزگار اور غریب پرور بادشاہ گزرے ہیں۔

آپ کی طرف منسوب درودشریف کو “الصلوٰۃالمحمودیہ” اور دس ہزاروی درود بھی کہتے ہیں

یعنی اس درُود شریف کا ایک بار پڑھنا ہزار بار پڑھنے کے برابر شمار کیا جاتا ہے۔

مشہور مفسرِ قرآن علامہ اسماعیل حقی بروصوی رح نے اپنی تفسیر قرآن “روح البیان” میں

اس درود شریف سے متعلق ایک دلچسب واقعہ تحریر فرمایا ہے، جس کا خلاصہ یہ ہے

ایک دن ایک نوجوان شخص سلطان محمود غزنوی رح کے دربار میں حاضر ہوا اور

آپ کی خدمت میں عرض کی کہ مجھے عرصہ دراز سے یہ تمنا تھی کہ کبھی

آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیادت نصیب ہو تو اپنے دُکھ درد

آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کروں اور اپنی زبوں حالی کی داستان سناؤں چنانچہ

Sultan Mahmud Ghaznavi

اللہ کے فضل سے گزشتہ شب میری قسمت کا ستارہ چمکا اور مجھے

حضور اقدس شفیعِ بروزِ محشر صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی

حضور پاک صلی اللہ علیہ واہ وسلم کو مسرور پاکر میں نے عرض کی

یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ایک ہزار درہم کا مقروض ہوں اور اسکی آدائیگی سے عاجز ہوں

ڈرتا ہوں کہ اگر موت آگئی تو یہ قرض میرے ذمہ رہ جائے گا یہ سُن کر

حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تم محمود بن سبکتگین کے پاس جاؤ اور کہو کہ

مجھے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھیجا ہے میرا قرض ادا کردو

میں نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ ولہ وسلم میری بات پر وہ کیسے اعتماد کریں گے

اس کےلیے وہ نشانی طلب کریں گے تو میں کیا کروں گا؟

Sultan Mahmud Ghaznavi

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ؛ اسے جاکر کہو کہ محمود !

تم میرے لیئے 30ہزار مرتبہ درود شریف سونے سے پہلی پڑھتے ہو

اور 30ہزار مرتبہ درود شریف بیدار ہوکر پڑھتے ہو

چنانچہ نوجوان نے دربار میں حاضری دی اور گزرا واقعہ بتایا

اس نوجوان شخص سے یہ پیغام سُن کر سلطان محمود غزنوی رح پر گریہ طاری ہوگیا اور

وہ زار و قطار رونے لگے..؛

چنانچہ سلطان محمود غزنوی رح نے اس شخص کا سارا قرض ادا کیا اور اسے مزید

ایک ہزار درہم بطور نذرانہ پیش کیئے، اہلِ دربار متعجب ہوئے اور عرض کی کہ عالی جاہ!

آپ نے اس شخص کی ایسی بات کی تصدیق کردی جوکہ ناممکن ہے

ہم آپ کی خدمت میں شب و روز حاضر رہتے ہیں، ہم نے کبھی اتنی مقدار میں آپ کو

درود شریف پڑھتے نہیں دیکھا، سلطان محمود غزنوی رح نے کہا تم سچ کہتے ہو

لیکن میں نے علماء کرام سے سُن رکھا تھا کہ جو شخص یہ درود شریف ایک مرتبہ پڑھے گا

وہ دس ہزار مرتبہ پڑھنے کے برابر ہوگا

لہذا میں سوتے وقت اسکو تین مرتبہ پڑھ لیتا ہوں اور تین مرتبہ بیدار ہوکر پڑھ لیتا ہوں اور میں

یقین رکھتا تھا کہ میں نے ساٹھ ہزار مرتبہ درود شریف پڑھا ہے اور میرے آنسو خوشی کے تھے

کہ علماءکرام کا ارشاد صحیح تھا کہ اسکا ثواب اتنا ہے جسے

حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی بارگاہ میں قبول فرمایا؛

وہ درود شریف یہ ہے

اَلّلهُمَّ صَلِّ عَلی سَیِّدنا مُحَمَّدٌ مَا اخْتَلَفَ الْمَلَوان وَ تَعاقَبَ الْعَصْرانِ وَ کَرَّ الْجَدیدانِ وَ سْتَقْبَلَ الْفَرْقدانِ وَ بَلَّغْ رُوحَهُ وَ اَرْواحَ اَهْلِ بَیْتِهِ مِنّا التَّحِیَّهَ وَ السَّلامُ وَبارِک وسلِم علیہ کثیراً

جزاک اللہ خیرا

follow us on twitter

Comments

Popular posts from this blog

Insomnia in Urdu - Symptoms, Causes, and treatment

Health Tips in Urdu - How to make Pomegranate Tea

Moral Urdu story of a poor girl and a rich man