Informative Urdu Article - How to train your children?

Informative Urdu Article

Informative Urdu Article

کلاس ٹیچر حیران و پریشان تھے

سوال اتنا آسان تھا کہ نرسری کے بچے کو بھی اس کا جواب دینا مشکل نہ لگے مگر

کلاس کا سب سے لائق اور محنتی طالبِ علم تقریباً آدھا گھنٹہ گزر جانے کے باوجود بھی

اس سوال کا جواب  نہیں دے پا رہا تھا

استاد نے  وہی سوال دوبارہ دہرایا

“بتاؤ ہمارے اور آپ کے آخری نبی صلی الله عليه وآلہ وسلم کا کیا اسمِ گرامی مبارک کیا ہے؟

لیکن شاگرد پھر بھی خاموش کھڑا تھا اور سوال کا جواب نہیں دے پا رہا تھا

اسی اثناء میں اسلامیات کے ٹیچر بھی آ چکے تھے

اب دونوں اساتزہ نے بچے سے سوال کا جواب دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی

مگر بےسود رہے بچہ نظریں جھُکائے خاموش کھڑا رہا

Informative Urdu Article

بچہ مکمل خاموش تھا

اساتذہ کی طرف سے کی گئی پٹائی اور ڈراؤ دھمکاؤ بھی بچے سے سوال کا جواب نہیں دلوا سکی

بچے کے دونوں گال اساتزہ کے تھپڑ کھا کھا کر لال پیلے ہو چکے تھے اور سوج بھی گئے تھے

ایک ہونٹ  بھی پھٹ چکا تھا اور اس سے خون نکل رہا تھا

سکول کے پرنسپل صاحب کو بھی بلالیا گیا اور انکی  تمام تر کوششیں بھی رائیگاں جانے لگیں آخر کار

اساتزہ نے تھک ہار کر  کہا کہ ابھی بریک کا وقت ہے بریک کے بعد اگر اس بچے نے

سوال کا جواب صحیح سے دے دیا تو ٹھیک ورنہ اسے سکول سے نکال دیا جائے گا

بریک گزر جانے کے بعد سکول  کے سارے اساتزہ اور بچوں  کو اکٹھا کیا گیا اور

اس طالبعلم کو بلایا گیا اس بچے کا چہرہ دُھلا ہوا تھا اور چہرہ روشنی کی طرح چمک رہا تھا

Informative Urdu Article

ہیڈ ماسٹر صاحب نے وہی سوال دوبارہ کیا کہ

بتاؤ ہمارے اور آپ کے آخری نبی صلی الله عليه وآلہ وسلم کا اسمِ گرامی مبارک کیا ہے؟

Informative Urdu Article
What are the rights of women in Islam? Urdu Article

حضرت محمد مصطفٰی صلی الله عليه وآلہ وسلم

بچے نے انتہائی پرسکون بھرے لہجے اور احترام سے جواب دیا

سب حیران ہوگئے کہ یہ جواب تو بچہ پہلے بھی تو دے سکتا تھا پھر

اس نے اتنی مار اور سختی کیوں برداشت کی؟

تم یہ جواب پہلے بھی دے سکتے تھے لیکن کیوں نہ دیا؟ اور اتنی مار پٹائی بھی برداشت کی

آخر پرنسپل صاحب نے پوچھا  بچے کا جواب سب کے اعصاب پر کسی بجلی کی طرح گرا

اس وقت میں باوضو نہیں تھا

ماشاءاللّٰہ کچھ لوگ اپنی اولاد کی تربیت کتنی اچھی کرتے ہیں

بے شک یہی لوگ اللہ کے ہاں انعام کے مستحق ہیں

اللہ پاک ہم سب کو بھی نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سچی محبت نصیب فرمائے-آمین

follow us on twitter

Comments

Popular posts from this blog

Insomnia in Urdu - Symptoms, Causes, and treatment

Health Tips in Urdu - How to make Pomegranate Tea

Moral Urdu story of a poor girl and a rich man