Ertugrul Ghazi star actor Jalal All visited Pakistan - know interesting

Ertugrul Ghazi star actor

Ertugrul Ghazi star actor

ترکیہ کے مشہور ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار نبھانے والے

ترکیہ کے اداکار جلال آل پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کراچی آگئے۔

پاکستان میں پچھلے دنوں آنے والے بدترین سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی

جس کے بعد بہت سے دوست ممالک کی طرف سے بڑی تعداد میں امداد پاکستان بھیجی جا رہی ہے

اور ساتھ ساتھ پاکستان کےلیئے سعودی عرب اور دبئی میں فنڈنگ بھی کی جارہی ہے.

پاکستان میں مشکل آئے اور ہمارا بردر ملک ترک اور اسکے شہری ساتھ نہ دیں ایسا ناممکن ہے جانیے

ارطغرل غازی کے بڑے اداکار بڑے کردار سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے،

پاکستان پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لےرہے ہیں.

سندھ میں ترک اداکار جلال آل نے رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے ہوئے

امدادی سامان کی بوریاں اپنے کندھےپر اٹھاکر خود سیلاب متاثرین کے خیموں میں پہنچائیں اور راشن تقسیم بھی کیا

Ertugrul Ghazi star actor

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر امدادی سرگرمیوں میں شامل ہوگئے۔

Ertugrul Ghazi star actor

ترک اداکار جلال آل نے انسٹاگرام میں سٹوری شیئر کرتے ہوئے

سیلاب متاثرین کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ بھی کی اور لکھا کہ “ترکی زندہ باد، پاکستان زندہ باد”

پاکستان میں سیلاب کی تبائی سے اس وقت کے اعداد و شمار کے مطابق 4 کروڑ افراد بے گھر ہوگئے.. جب کہ ایک ہزار سے زائد اموات بھی ریکارڈ کی جاچُکی ہیں

ترک اداکار جلال آل نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز سے.. پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عطیات جمع کروانے کی بھی درخواست کی ہے۔

ترکیہ کے مشہور ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار نبھانے والے ترکیہ کے اداکار

جلال آل پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کراچی آگئے۔

following us on twitter

Comments

Popular posts from this blog

Insomnia in Urdu - Symptoms, Causes, and treatment

Health Tips in Urdu - How to make Pomegranate Tea

Moral Urdu story of a poor girl and a rich man